وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شام میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لیے فکرمند ہیں وہاں کے حالات محض چند دن میں بالکل تبدیل ہوگئے ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان شام کے معاملے پر غیرجانب دار رہا، ہم شام میں پھنسے ہوئے پاکستانی بھائیوں کے لیے فکرمند ہیں وہاں محض چند دن میں حالات یکسر تبدیل ہوگئے۔
انہ??ں ںے بتایا کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کررہے ہیں جس کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار لبنان اور شام میں سفیروں سے مکمل رابطے م??ں ہیں۔
ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام سے بڑا ہے جنہ??ں ںے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی ناپاک کوشش کی اس پر ہم نے م??ٹنگ کی اور ہم نے اس میں ہدایات دیں کہ ملک کے خلاف جو سازش کی گئی اس میں ملوث کسی بھی شخص کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے اور اگر کوئی بے گناہ ہے تو اسے کی صورت ہاتھ تک نہ لگایا جائے۔