نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار ترقی پذیر 8 ممالک (ڈی 8) کے 19 دسمبر 2024 کو منعقد ہونے والے 11ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ کا استقبال پاکستانی سفارت کاروں ڈاکٹر رضا شاہد اور ایڈیشنل سیکریٹری سفیر احمد امجد علی نے کیا، مصری ایم ایف اے کے نمائندے ??ھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
قبل ازیں دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ سینیٹر اسحٰق ڈار مصر کے دارالحکومت قاہرہ ترقی پذیر 8 ممالک (ڈی 8) کی سربراہی کا??فرنس میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ نائب وزیر اعظم آج باکو میں منعقد ہونے والی ایشیا میں اعتماد سازی کے اقدامات (سی آئی سی اے) کے حوالے سے کا??فرنس میں قاہرہ سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ کی ??اہرہ میں موجود دیگر ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔