پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت یا کسی خلائی مخلوق کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ ??یش?? کورٹس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ سیاست میں د??وا??ے بند نہیں کیے جاتے۔ اگر راستے بند کیے جائیں گے توپرامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے کوئی این جی او نہیں ہے۔ یہ تو فاششٹ حکومت ہے جو گولیاں اور آنسو گیس شیل برساتی ہے۔ لوگوں کو م??رتی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ ??یش?? کورٹس اسلام آباد نے عمر ایوب کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظورکرلی۔ عدالت نے دس، دس ہزار روپے ??ے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔ ایڈیشنل ??یش?? جج راجہ آصف محمود نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عمر ایوب کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 اور تھانہ کورال میں 1 مقدمہ درج تھا۔ تھانہ آبپارہ اور سیکریٹریٹ ??ے مقدمہ میں بھی عمر ایوب کی عبوری ضمانت پانچ ،پانچ ہزار روپے ??ے مچلکوں کی عوض منظور کی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ ??یش?? جج محمد افضل مجوکا نے ضمانت کی 2 درخواستوں پر سماعت کی۔ عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں پر دونوں عدالتوں نے 21 دسمبر کے لیے پولیس کو نوٹس جاری کر کے ریکارڈ طلب کر لیا۔