تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کا?? چوری کر کے فرار ہونے والا ملزم ہل??ک ہوگیا جبکہ گاڑی اور اسحلہ برآمد کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق پولیس ٹیم پیٹرولنگ پر تھی کہ مشکوک گاڑی سوار کو چیکنگ کے لیے روکنا چاہا تو کا?? سوار نے روکنے کے بجائے کا?? بھگا دی جس پر پولیس نے تعاقب کیا تو سواروں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی، کراس فائرنگ کے نتیجے میں نسیم خان نامی ملزم ہل??ک ہوگیا جبکہ ساتھی فرار ہوجانے میں کامیاب رہا۔
پولیس نے ہل??ک ہونے والے ملزم کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے گاڑی اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزم قتل، ڈکیتی اور کا?? چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ جبکہ ڈکیتی مع قتل کے مقدمات میں اشتہاری بھی تھا۔
اطلاع پر سینیئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، فرار ملزمان کی گر??تا??ی کے لیے تلاش شروع کر دی گئی۔
ادھر ??اکوؤں کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے مسروقہ گاڑی کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس ٹیم کی کا??کردگی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔