وزیر داخلہ محسن نقوی کے الیکشن ک??یشن میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات ??امنے لانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈوو??یٹ عمیر شفیق مغل کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن ک??یشن ک?? فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست ??زار متعدد بار الیکشن ک??یشن سے رجوع ??ر چکا ہے، الیکشن ک??یشن وزیر داخلہ محسن نقوی کے کاغذات نامزدگی سے متعلق تفصیل دینے سے گریزاں ہے، آرٹیکل 19 اے کے تحت کاغذات نامزدگی کی تفصیلات لینا درخواست ??زار کا حق ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سینیٹ الیکشن 2024ء میں محسن نقوی کے کاغذات نامزدگی کی مصدقہ کاپی فراہم کی جائے، کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائی گئی متعلقہ دستاویزات ??ھی فراہم کی جائیں۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ک??یشن کی جانب سے محسن نقوی کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب کرنے کی ڈکلیریشن بھی فراہم کی جائے۔