جے یو ا??ئی کی اسرائیل مردہ باد کانف??نس کل پشاور میں ہوگی، حکومت اور جے یو ا??ئی میں مدارس بل پر ڈیڈلاک برقرار ہے، مولانا فضل الرحمان کل اسلام آباد مارچ کا اعلان کرسکتے ہیں۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غور?? کے مطابق کانف??نس سے جے یو آئ?? کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خصوصی خطاب کریں گے، کانف??نس کی تیاریاں مکمل ہیں جس میں صوبے بھر سے کارکنان شریک ہوں گے، کانف??نس میں عوام کی بھر پور شرکت فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہوگی۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ہم کانف??نس میں فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، کانف??نس میں دینی مدارس ایکٹ کے حوالے سے حکومتی بدنیت?? کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا، ناجائز اور جعلی حکومت اب وعدہ خلافی اور دھوکا دہی بھی کررہی ہے جب کہ کانف??نس میں اسلام آباد کی طرف مارچ کے آپشن کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔
کانف??نس سے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری، محمد اسلم غوری، مولانا امجد خان، مولانا اسعد محمود، ا??جی??ئر ضیاء الرحمان، مولانا ??طا?? الرحمان، مولانا عبدالواسع، مولانا عبد القیوم ہالیجوی، راشد سومرو، مولانا ??طا?? الحق درویش، آغا محمود شاہ، حافظ نصیر احرار خطاب کریں گے۔
دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن بل کی منظور?? کے معاملے میں حکومت اور جے یو آئ?? کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے، جے یو آئی نے معاملے پر سخت لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کل پشاور کے جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور امکان ہے کہ وہ اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کردیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد مارچ کے حوالے سے آج جے یو آئی کا مشاورتی اجلاس ہوگا، اسلام آباد کی جانب مارچ کی تاریخ سے متعلق آج رات مشاورتی اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔